محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ 7 اور 8 ستمبر کے درمیان مکمل چاند گرہن ہوگا جس کا مشاہدہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا۔اتوار کی رات کومکمل چاند گرہن ہوگا جو پورے ایشیا کے ساتھ ساتھ یورپ اور افریقہ کے مختلف حصوں میں دیکھا جا سکے گا پاکستان میں یہ چاند گرہن رات ساڑھے 10 بجے سے 11 بج کر 52 منٹ تک دیکھا جا سکے گا ۔اس موقع پر ایشیا کے ساتھ ساتھ یورپ اور افریقہ کے مختلف حصوں میں لوگوں کو مکمل چاند گرہن کے دوران بلڈ مون دیکھنے کا موقع ملے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق 7 ستمبر کو رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونے لگے گی جبکہ چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ مکمل گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوگا اور چاند گرہن 11 بجکر 12 منٹ اپنے عروج پر ہوگا۔چاند گرین اپنے مکمل اختتام کو 01:55 پر پہنچ جائے گا سورج گرہن کو محفوظ طریقے سے دیکھنے کے لیے خصوصی شیشے یا پن ہول پروجیکٹر کی ضرورت ہوتی ہے لیکن چاند گرہن کو دیکھنے کے لیے صاف موسم اور صحیح مقام پر موجود ہونا ہی کافی ہوتا ہے۔ آخری مکمل چاند گرہن رواں سال مارچ میں ہوا تھا
