اداکارہ میرا کی ویزے کیلئے برطانوی حکومت سے اپیل

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے لندن میں زیرِ علاج اپنی بہن سے ملاقات کے لیے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ویزا جاری کرنے کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپیل کر دی ہے۔میرا نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے برطانوی ویزے کے لیے جمع کروائی گئی اپنی درخواست پر غور کرنے کی اپیل کی تاکہ وہ لندن میں زیرِ علاج کینسر میں مبتلا اپنی بہن سے مل سکیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی بہن اس وقت لندن میں ہے اور ان کا گھر اور خاندان بھی وہیں موجود ہے، لیکن ایک غلط فہمی کی بنا پر وہ کئی سالوں سے لندن نہیں جا سکیں کیونکہ ان کا ویزا مسترد ہوتا رہا۔انہوں نے کہا کہ ان کی طرف سے جمع کرائی گئی ویزا درخواست کے ساتھ مکمل میڈیکل رپورٹس بھی منسلک ہیں اور وہ پرامید ہیں کہ برطانوی ہائی کمیشن اس حساس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھے گا۔واضح رہے کہ رواں سال فروری میں میرا کی والدہ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ میرا کے برطانیہ میں داخلے پر برطانوی امیگریشن حکام نے 10 سال کے لیے پابندی لگا دی تھی جو کہ اب ختم ہو چکی ہے۔اداکارہ نے کہا میری برطانوی ہائی کمشنر سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ میری درخواست پر ہمدردی سے غور کیا جائے اور مجھے برطانیہ جانے کی اجازت دی جائے تاکہ میں اپنی بیمار بہن کے پاس جا سکوں۔

Actress Meera appeals to British government for visa

اپنا تبصرہ لکھیں