کراچی کی ضلعی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت منظورکرلی ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں ہے تو اسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔سماعت کے دوران کامران قریشی کے وکیل خرم اعوان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ مقدمہ بے بنیاد اور سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے اور ان کے مؤکل کو محض ملزم کا والد ہونے کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ کامران قریشی کو بلاجواز کئی مقدمات میں الجھایا گیا ہے جن کی تعداد مجموعی طور پر چار ہے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کر لی اور ملزم کو رہائی کا حکم دیا بشرطیکہ وہ کسی دوسرے کیس میں مطلوب نہ ہو۔
