پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران پہلی بار دونوں ممالک کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطے کی تصدیق کر دی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک میڈیا کو انٹر ویو میں کہاکہ پاکستان اور بھارت کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کےدرمیان رابطہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ہیں جبکہ ان کے ہم منصب اجیت دوول ہیں۔نائب وزیراعظم اسحٰق ڈارکا ترکیہ کےسرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان، بھارت کو مناسب جواب دینےکاحق رکھتاہے، پاکستان کےخلاف بھارت نےجوکچھ کیاوہ ناقابل معافی ہے۔
