اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ لبنانی حدود میں گر کر تباہ

اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنانی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا. غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورس کی جانب سے بدھ کو اعلان کیا گیا کہ ان کا ایک طیارہ لبنان کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔اسرائیلی ڈیفنس فورس کے مطابق اس حادثے کے حوالے سے سیکیورٹی مسائل یا معلومات کے افشاء کا کوئی خدشہ نہیں ہے اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں کے حادثات نسبتاً نایاب ہوتے ہیں۔ اس سے قبل آخری حادثہ گزشتہ اگست میں پیش آیا تھا، جب ایک طیارہ پامچھیم کے ساحل کے قریب سمندری علاقے میں تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ رات گئے اُس وقت پیش آیا جب 669 یونٹ کے اہلکاروں نے زخمی فوجی کو بچانے کی کوشش کی تھی

Israeli Air Force plane crashes in Lebanon

اپنا تبصرہ لکھیں