اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پہنچنے والے یورپی وفد پر گولیاں برسادیں

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یورپی سفارتی وفد پر فائرنگ کردی وفد ارکان نے بھاگ کر جان بچائی.غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی وفد جنین کیمپ میں اسرائیلی آپریشن کی تباہ کاریوں کامعائنہ کرنے آیا تھا تاہم اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ارکان نے بھاگ کر جان بچائی.بعد ازاں اسرائیلی فوج نے جنین میں غیر ملکی سفارت کاروں کے وفد پر فائرنگ سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گولیاں وارننگ شاٹس کے طور پر چلائی گئیں کیونکہ وفد نے اپنی منظور شدہ راہ سے انحراف کرتے ہوئے ایک غیر مجاز علاقے میں جانے کی کوشش کی تھی. اسرائیلی فوج نے بدھ کو غیر ملکی سفارت کاروں کے مغربی کنارے کے دورے کے موقع پر انتباہی فائرنگ پر معذرت کی ہے۔فلسطینی حکام نے فوجیوں پر جان بوجھ کر وفد پر فائرنگ کرنے کا الزام لگایا ہے۔اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی پر اٹلی، ا سپین، بیلجیئم، فرانس، یورپی یونین اور دیگر ممالک نے مذمت کردی ہے۔ ان ملکوں نے سفارت کاروں کو خطرے میں ڈالنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے واقعے کی وضاحت طلب کرلی ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، فوجی حکام مختلف ممالک کے سفارت کاروں سے رابطے میں ہیں تاکہ صورتحال کو سنبھالا جا سکے۔ یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلی سطح کی نمائندہ کاجا کالاس نے اسرائیل سے جنین کا دورہ کرنے والے سفارت کاروں پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔

Israeli forces open fire on European delegation arriving in West Bank

اپنا تبصرہ لکھیں