اسرائیلی وزیرِ اعظم اب غزہ میں جنگ فوراً ختم کریں۔ ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ فوراً ختم کریں۔ اسرائیلی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی فون کال میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تم جنگ ختم کرو۔ رپورٹ کے مطابق یہ بیان ایک امریکی صدر کی جانب سے غیر معمولی سخت مؤقف کا مظہر ہے۔ٹرمپ نے اسرائیلی حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ ایران پر حملے کا آپشن فی الحال ختم کریں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے مذاکرات ترک نہیں کیے۔ ایرانی ردعمل سخت ہو سکتا ہے.ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے نیتن یاہو کو بتایا کہ جنگ کا خاتمہ نہ صرف قیدیوں کے تبادلے بلکہ ایران اور سعودی عرب کے ساتھ سفارتی پیش رفت کے لیے بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا یہ صرف وائیٹ کوف کی ڈیل نہیں دونوں ممکن ہیں۔ جنگ اپنی توانائی کھو چکی ہے اب اسے ختم ہونا چاہیے۔نیتن یاہو نے مؤقف اختیار کیا کہ اسرائیل کو فوجی دباؤ برقرار رکھنا چاہیے مگر ٹرمپ نے پھر اصرار کیا کہ میں اب بھی ڈیل تک پہنچ سکتا ہوں اس لیے حملے کا آپشن ہٹا دو۔

Israeli Prime Minister End the war in Gaza immediately. Donald Trump

اپنا تبصرہ لکھیں