نیتن یاہو کے دفتر سے حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کی قیصریہ کے علاقے میں واقع رہائش گاہ پر ڈرون فائر کیا گیا ہے۔تاہم وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ اس مقام پر موجود نہیں تھے اور اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم ڈرون حملے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز لبنان سے آنے والے ایک ڈرون نے وسطی قصبے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس کے بعد فوج نے اطلاع دی کہ ایک ڈرون قیصریہ میں ان کی رہائش گاہ کی طرف داغا گیا تھا۔اسرئیلی فوج کے مطابق ہفتے کو لبنان سے ملک میں داخل ہونے والے ایک ڈرون نے وسطی قصبے قیصریہ کو نشانہ ہے جبکہ دو دیگر ڈرونز کو روک دیا گیا۔سعودی میڈیا کہ مطابق لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے شہر قیصریہ میں فائر کیے گئے راکٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے راکٹ حملے میں جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو کی ذاتی رہائشگاہ ہے۔یاد رہے کہ حزب اللہ نے گزشتہ روز حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت کی تصدیق ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اب اسرائیل پر حملے مزید تیز ہوں گے اوروہ اسرائیل کے خلاف مزید گائیڈڈ میزائل اور دھماکہ خیز ڈرونز استعمال کر کے لڑائی کا نیا مرحلہ شروع کرنے جا رہا ہے۔