سابق امریکی صدر اور وائٹ ہاؤس کے موجودہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب وہ صدر بن کر واپس آئیں گے تو مشرق وسطیٰ میں امن لوٹ آئے گا. ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو سات اکتوبر (یعنی اسرائیل پر حماس کا حملہ) اور لبنان میں جنگ نہ ہوتی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے سات اکتوبر کو جس طاقت کے ساتھ جواب دیا۔جو ہماری توقعات سے بھی زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ حماس کے ہاں اسرائیلی قیدیوں کی اکثریت ماری جا چکی ۔انہوں نے مزید کہا کہ “ہمیں مشرق وسطیٰ میں امن کی ضرورت ہے۔ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد مذاکرات کا موقع موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ”کوئی بھی مشرق وسطیٰ میں قتل و غارت کو نہیں دیکھنا چاہتا۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے بہت زیادہ تباہی ہو رہی ہے۔ انہیں امید ہے کہ لبنان میں امن واپس آئے گا۔