اسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کیلئے مان گیا ہے . ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران غزہ اور ایران کی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مجوزہ معاہدے کے دوران ہم جنگ کے خاتمے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ٹرمپ کے مطابق ان کے نمائندوں کی اسرائیلی حکام سے طویل اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس میں غزہ کی صورتحال پرتفصیل سے بات چیت کی گئی۔انھوں نے کہا کہ قطری اور مصری حکام جنھوں نے امن لانے کے لیے بہت محنت کی ہے اس حتمی تجویز کو پیش کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ حماس اس معاہدے کو قبول کرے گی کیونکہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو حالات بہتر نہیں بلکہ مزید خراب ہو جائیں گےخطے میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اگلے ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر نے اس ملاقات کو سخت مؤقف اختیار کرنے والا اجلاس قرار دیا ہے۔انہوں نے وائٹ ہاؤس سے فلوریڈا روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ آئندہ ہفتے کسی بھی وقت یہ معاملہ حل ہو جائے گا ہم یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی چاہتے ہیں۔

Israel agrees to 60-day ceasefire in Gaza. Donald Trump

اپنا تبصرہ لکھیں