اسرائیل میں جنگلات میں لگی آگ بےقابو . عالمی امداد طلب کرلی .یوم آزادی کی تقریبات منسوخ

اسرائیل میں مقبوضہ بیت المقدس کے قریب جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جسے دہائی کی سب سے بڑی آگ قرار دیا جارہا ہے آتشزدگی کے نتیجے میں کم ازکم 23 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب کے درمیان شاہراہ کو بند کردیا گی اسرائیلی حکومت نے آگ پر قابو پانے کے لیے عالمی برداری سے مدد مانگ لی۔رپورٹس کے مطابق بدھ کو شروع ہونے والی یہ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور متعدد کمیونٹیز کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔آگ کے باعث کئی علاقوں سے لوگوں کو انخلاء کرنا پڑا سڑکیں بند کر دی گئیں اور خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ یروشلم اور تل ابیب کو ملانے والی اہم شاہراہ ہائی وے 1 کو بھی بند کر دیا گیا ہے .غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فائر بریگیڈ کے 120 سے زائد اہلکار اور متعدد طیارے اور ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ امدادی کارروائیوں میں معاونت کے لیے فوج کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آگ لگنے کے بعد ریسکیو سروسز نے اب تک 22 افراد کو طبی امداد فراہم کی ہے جن میں سے 12 کو اسپتال لے جایا گیا۔وزیر خارجہ جدعون ساعر نے پڑوسی ممالک بشمول یونان، قبرص، اٹلی، کروشیا اور بلغاریہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور تیز ہواؤں کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بھڑکنے والی آگ کی وجہ سے لوگوں کو نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے . اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب کے درمیان ایشتول جنگلات کے علاقے میں بھی آگ لگنے کی اطلاع ہیں حکام نے جنگل کی آگ کی وجہ سے مزید آبادیوں کے ممکنہ انخلا کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں . وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے آگ کو نیشنل ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے کہا ہم ایک قومی بحران سے دوچار ہیں تمام وسائل کو متحرک کر کے جانیں بچانے اور آگ پر قابو پانا ضروری ہے.ذرائع کے مطابق یونان، قبرص، کروشیا اور اٹلی سے فائر فائٹنگ ٹیمیں، طیارے اور سازوسامان مدد کے لیے پہنچ چکے ہیں لیکن شدید موسم آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیدا کر رہا ہے۔اسرائیل اپنا 77 واں یوم آزادی منانے کی تیاری کر رہا تھا لیکن جاری ایمرجنسی کے باعث یروشلم میں مرکزی تقریب منسوخ کر دی گئی اور شہریوں سے غیر مجاز علاقوں میں بون فائر اور باربی کیو نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Wildfires rage in Israel, international aid sought, Independence Day celebrations canceled

اپنا تبصرہ لکھیں