اسرائیل نے بھی ایران کے مرکزی بینک پر سائبر حملہ کردیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق سائبر حملے کے بعد ایران میں اے ٹی ایم مشینیں بند ہوگئیں،اس سے قبل ایران کی جانب سے بھی اسرائیل پرسائبر حملے کیے گئے،صیہونی ٹی وی چینل کولائیو پروگرام کےدوران ہیک کرلیا گیا.ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق گونجشک درندہ نامی گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے بینک کا ڈیٹا تباہ کرنے والے سائبر حملے کیے ہیں۔گروپ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بینک سپاہ بین الاقوامی پابندیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایرانی عوام کے پیسوں کو حکومت کے دہشت گرد نیٹ ورکس، بیلسٹک میزائل پروگرام اور فوجی جوہری پروگرام کے لیے استعمال کرتا تھا۔سوشل میڈیا پر آنے والی اطلاعات کے مطابق صبح سے بینک سپاہ کی بینکاری خدمات بند ہو گئیں۔
