اسرائیل کا ایران پر بڑا فضائی حملہ. فوجی اور جوہری تنصیبات نشانہ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران میں سینٹری فیوج کی پیداوار اور اسلحے کی تیاری کے مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق اس کارروائی میں ساٹھ جنگی طیاروں نے حصہ لیا اور ایرانی میزائل لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔ ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے بعد ایرانی فوج وسطی علاقوں کی طرف پیچھے ہٹ گئی ہے۔ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث ایرانی فورسز وسطی ایران منتقل ہوگئیں اور ایران اب اصفحان سے میزائل حملےکررہا ہے۔اسرائیل نے ایران کے فردو جوہری پلانٹ کو تباہ کیے بغیر حملے نہ روکنے کا اعلان کیا ہے.رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران اور اس کے جوہری پروگرام پر اسرائیلی حملوں کے کئی دن بعد بھی اسرائیلی حکام اس انتظار میں ہیں کہ آیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے ساتھ مل کر کام مکمل کرنے میں مدد کریں گے اسرائیلی فضائی کارروائی میں تبریز اور آہواز میں بھی کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام نے تہران کے ڈسٹرکٹ 18 کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جس سے ممکنہ طور پر مزید حملوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Israel launches major airstrike on Iran. Military and nuclear facilities targeted

اپنا تبصرہ لکھیں