اسرائیل کا ایران کے 6 ایئرپورٹس پر حملوں کا دعویٰ.ایران نے جدید اسرائیلی ڈرون مار گرایا

اسرائیلی فوج نے ایران کے مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں واقع کم از کم 6 ہوائی اڈوں پر فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایرانی فوج صوبہ لورستان میں جدید اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔ایکس پر جاری کردہ بیان میں اسرائیل نے کہا کہ ان حملوں میں ریموٹ کنٹرول طیاروں کے ذریعے ایران کے 15 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو تباہ کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں رن ویز، زیرِ زمین بنکرز، ایک ایندھن بھرنے والا طیارہ اور ایرانی حکومت کے زیرِ استعمال ایف-14، ایف-5 اور اے ایچ ون طیاروں کو نقصان پہنچا ہے دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے خرم آباد کے علاقے میں اسرائیل کا ڈرون مار گرایا تباہ ہونیولاے ڈرون کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی۔لورستان نیوز نے ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ یہ ڈرون پاسداران انقلاب کے اہلکاروں نے صوبہ لورستان کے شہر خرم‌آباد میں ایک کارروائی کے دوران مار گرایا۔

Israel claims to have attacked 6 Iranian airports. Iran shoots down advanced Israeli drone

اپنا تبصرہ لکھیں