اسرائیل پر یمن سے میزائل حملے کے سلسلے میں اتوار کے روز حوثی باغیوں نے دارلحکومت تل ابیب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے بن گوریون پر میزائل داغ دیا جس سے پروازوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کا ایرو اور امریکی تھاڈ سسٹم دونوں حوثی میزائل کو روکنے میں ناکام رہے۔ یمن سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل نے اسرائیل کے بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بیرونی علاقے کو نشانہ بنایا ہے جس سے ایک سڑک اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے اور فضائی ٹریفک معطل ہوگئی . ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان میں فوج نے تصدیق کی کہ اس کے میزائل شکن دفاعی نظام کئی بار روکنے کی کوشش کے باوجود اس پروجیکٹائل کو مار گرانے میں ناکام رہا جبکہ طبی عملے کے مطابق اس حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔حوثی باغیوں نے جو غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جنگ اور ناکہ بندی کی مخالفت میں اسرائیل پر حملے کر رہے ہیں اسرائیل کے مصروف ترین ہوائی اڈے پر داغے گئے میزائل کی ذمہ داری قبول کی۔ایک بیان میں حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے ایئر لائنز کو خبردار کیا کہ بن گوریون ہوائی اڈہ اب فضائی سفر کے لیے محفوظ نہیں رہا ۔اس حملے کے نتیجے میں وسطی اسرائیل کے ہوائی اڈے پر پروازوں کو مختصر طور پر معطل کر دیا گیا اور کچھ کو دوسری طرف موڑنا پڑ ا جبکہ ہوائی اڈے کے تمام داخلی راستوں کو بھی مختصر طور پر بند کر دیا گیا جبکہ سائٹ کی طرف جانے والی ٹرینوں کا سفر روک دیا گیا۔
