اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد ضلع قصور میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیلابی علاقوں میں جاری آپریشن کی نگرانی میں مصروف تھے اور پچھلے پانچ دن سے پتوکی ہیڈبلوکی کے مقام پر ریسٹ ہاؤس میں ہی سورہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد کی لاش ایک ریسٹ ہاوس سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی لاش واش روم سے ملی ہے.اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد ھیڈبلوکی سیلاب کےعلاقے میں آئے ہوئے تھے، جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد کی میت اسپتال منتقل کر دی گئی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق اے سی پتوکی فرقان احمد ہیڈ بلوکی پر ڈیوٹی پر مامور تھے۔اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد کے انتقال پر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
