روپوش وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اچانک خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئے جہاں دھواں دار خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ ہماری جنگ جاری ہے، ہم مرتے دم تک یہ جنگ لڑیں گے، میں پھر آؤں گا۔وزیر اعلیٰ 24 گھنٹے کے دوران کہاں تھے؟ اس حوالے سے واضح نہیں ہوسکا تاہم صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے خود علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کی کارکردگی دیکھیں، میں ساری رات وہیں تھا انہیں نہیں ملا۔کل اسلام آباد پولیس نےکے پی ہاؤ س پر دھاوا بولا، شیلنگ کی اور توڑ پھوڑ کی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی کے حوالے سے طلب صوبائی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس 5 گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے لاپتا ہونے اور خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد پر دھاوا بولنے کے خلاف قرار داد منظور کی گئی تاہم خٰیبر پختونخواہ اسملی کے اجلاس مین پہنچ کر انہوں نے نہ صرف ارکان اسمبلی کو حیران کردیا بلکہ ان کی گرفتاری کی افواہوں پر اپنی قیادت کے بیانات کو بھی جھوٹا کردیا . واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاٍ ف کے حالیہ جلوسوں اور احتجاج کے بعد ان کا غائب ہونا معمول بن گیا ہے لیکن انہوں نے کبھی اس بات کی وضاحت نہیں کی