اسلام آباد ٹول پلازہ پر پولیس کارپورٹر حیدر شیرازی اور دیگر صحافیوں پر تشدد

اسلام آباد: اسلام آباد ٹول پلازہ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران پیشہ ورانہ ذمہ داری ادا کرنے کے دوران پولیس نےنجی ٹی وی کے رپورٹر حیدر شیرازی اور دیگر صحافیوں پر تشدد کیا اور انہیں گرفتار کرلیا۔

پولیس کی جانب سے نجی ٹی وی کے رپورٹر حیدر شیرازی پر شدید تشدد کیا گیا۔ حیدر شیرازی اسلام آباد ٹول پلازہ پر تحریک انصاف کے احتجاج کو کورکررہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایک شخص پر تشدد کی ویڈیو بنانے پر پولیس نے نجی ٹی وی کے رپورٹر حیدر شیرازی اور دیگر صحافیوں پر بھی تشدد کیا، پولیس نے صحافیوں کے موبائل فون بھی لے لیے۔

پولیس کی جانب سے حیدر شیرازی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں