اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی ذاتی معالج سے طبی معائنہ کرانے کی درخواست پر سماعت کی .اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالجین سے طبی معائنہ کرانے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا.اسٹیٹ کونسل نے بتایا کہہ 15 اکتوبرکو پمز میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا چیک اپ کیا۔جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ لوگوں کو فرق کیا پڑتا ہے، ایشو کیا ہےاگر ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان عمران خان کا طبی معائنہ کریں تو کیا حرج ہے.جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوبدھ کے روز کا نوٹس کر رہا ہوں ، کل فیصلہ کروں گا، بعد ازاں عدالت نے سماعت بدھ تک ملتوی کر دی