جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ لانے کا آرڈر کے بعد انتظامیہ نے سلام آباد ہائی کورٹ کی بجائے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے .جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی خدشات کی وجہ عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ نہیں لایا جاسکتا اس لئے اڈیالہ جیل میں وکلاء کی ملاقات کروائی جائے گی .جیل انتظامیہ نے سلمان اکرم راجہ ،شعیب شاہین ایڈووکیٹ اور فیصل چوہدری کو آگاہ کر دیا گیا.