آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کا افغانستان اور آسٹریلیا کے اہم میچ بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا۔آسٹریلیا اور افغانستان کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ میچ کے نتیجے کے لیے 20 اوورز کا کھیل ہونا ضروری تھا اگر میچ ہار جیت کے فیصلے بغیر ختم ہوتا ہے تو آسٹریلیا 4 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔گروپ بی میں یہ دوسرا میچ ہے جو بارش سے متاثر ہوا اس سے قبل 25 فروری کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو بھی بارش کے باعث ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔افغانستان کے 3 میچز کے بعد 3 پوائنٹس ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے 2 میچز کے بعد 3 پوائنٹس ہیں۔افغانستان کو ایونٹ میں اپنے آگے کے سفر کے لیے جنوبی افریقا کی شکست سے امید لگانی ہوگی۔افغانستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔بارش کی مداخلت سے قبل 274 رنز کے ہدف کے تعاققب میں آسٹریلیا نے 12 اعشاریہ 5 اوورز میں 1 وکٹ پر 109 رنز بنالیے تھے۔اگلے میچ میں اگر جنوبی افریقہ انگلینڈ کو شکست دیتا ہے تو وہ 5 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہو جائے گا تاہم انگلینڈ کے جیتنے کی صورت میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کے تین تین پوائنٹس ہوں گے۔اور سیمی فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا افغانستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.99 ہے جس کے بعد ان کے سیمی فائنل میں رسائی انتہائی مشکل ہوگی کیونکہ اسے کوالیفائی کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کو کم از کم 301 رنز کے تعاقب میں 207 رنز سے ہارنا ہو گا۔