افغانستان کی بگرام ائیربیس امریکہ کے پاس ہی رہے گی . ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے پاس رکھیں گے اور اسے کسی کو نہیں دیں گے۔قطرکے العدید ائیربیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان کی بگرام ایئر بیس کسی کو نہیں دیں گے اپنے پاس رکھیں گے، اپنےشراکت داروں کے دفاع کیلئے طاقت کے استعمال میں نہیں ہچکچائیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل ہوگیا ہے اُن کی ترجیح تنازعات کا خاتمہ ہے انہیں شروع کرنا نہیں۔دوحا میں امریکی فوجی اڈے پر تعینات فوجیوں سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے کہا ہے جنگ کی بجائے تجارت کریں تجارت بڑھانے کی بات پر پاکستان اور بھارت خوش ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ قطر نے امریکا کے ساتھ42 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدوں پردستخط کیے قطرآئندہ برسوں میں العدید ائیربیس پر بھی 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرےگا۔امریکی صدر نے ایک بار پھر غزہ کو تحویل میں لینے کا بھی اشارہ دیا اور کہا کہ غزہ کو فریڈم زون بنائیں اور اس میں امریکا کو شامل ہونے دیں اُن کے پاس غزہ کےلیے بہت اچھے منصوبے ہیں۔

Afghanistan’s Bagram Air Base Will Remain With the US. Donald Trump

اپنا تبصرہ لکھیں