الکوحل حلال دینے کے بعد مفتی عبدالقوی نے لسی کو وائٹ وہسکی قرار دے دیا

ایک انٹرویو کے دوران مفتی عبدالقوی نے الکوحل سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت دنیا میں کہیں بھی شراب دستیاب نہیں ہے جس طرح تمباکو والا پان یا نسوار حلال ہے اسی طرح الکوحل بھی حلال ہے شراب اور الکوحل میں فرق ہے۔اب حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران مفتی عبدالقوی نے اپنے پرانے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب بھی اپنے بیان ہر ڈٹے ہوئے ہیں انہوں نے جو کچھ اپنے گزشتہ بیان میں کہا وہ تحقیق اور تجربے پر مبنی ہے۔مفتی عبدالقوی نے مزید کہا کہ لسی وائٹ وہسکی ہے لسی صرف میں نہیں پیتا ساری دنیا پیتی ہے سب کا لسی سے متعلق یہی کہنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب وہ فجر کی نماز پڑھا کر اور درس دے کر گھر آتے ہیں تو والدہ لسی کا بھرا جگ انہیں دیتی ہیں وہ سفید لسی کو وائٹ وہسکی قرار دیتے ہیں۔

After declaring alcohol halal, Mufti Abdul Qavi declares lassi as white whiskey

اپنا تبصرہ لکھیں