امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ گئی.کینیڈا نے بھی ٹیرف لگا دیا

امریکہ کی طرف سے کینیڈین درآمدات پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد اب کینیڈا نے بھی امریکی ڈرآمد پر ٹیرف 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے اعلان کیا تھا کہ کینیڈا 155 ارب ڈالر کی امریکی مصنوعات پر 25 فیصد محصولات عائد کر رہا ہے۔امریکا کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے پر کینیڈا نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے خطاب میں امریکا پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ٹروڈو کا کہنا ہے کہ 30 ارب ڈالر کی مصنوعات پر منگل سے ٹیرف نافذ العمل ہوں گے جبکہ 21 دن میں مزید 125 ارب ڈالر کا اطلاق ہوگا تاکہ کینیڈین فرموں کو ایڈجسٹ ہونے کا وقت مل سکے.انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کےعوام مقامی اشیاخریدیں چھٹیاں بھی اپنےملک میں ہی گزاریں۔ جسٹس ٹروڈو کا کہنا ہے کہ انھوں نے 20 جنوری کو ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد ان سے بات کرنے کی کوشش کت تاہم ابھی بات نہیں ہوئی .ٹروڈو کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتے کینیڈین اور امریکیوں کے لیے مشکل ہوں گے۔واضح رہے امریکہ نے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد اشیاء پر 25 فیصد جبکہ چین سے امریکہ بھیجی جانے والی اشیاء پر 10 فیصد ٹیرف (ٹیکس) عائد کیا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں