امریکا میں اڑان بھرتے ہی طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

نیو جرسی میں ایک کارگو کمپنی کے طیارے میں ٹیک آف کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کو پائلٹ نے مہارت کے ساتھ نیوورک انٹرنیشنل پر دوبارہ اتار لیا۔کارگو طیارہ سامان لے کر انڈیانا پولیس جارہا تھا اڑان بھرنے کے بعد جب یہ سیکڑوں فٹ بلندی پر پہنچا تو طیارے کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی ۔خوشں قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ لینڈنگ سے قبل رن وے پر فائر بریگیڈ تیار تھی جس نے فوری اقدامات کر کے آگ کو بجھا دیا تاہم کچھ کارگو کو نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں طیاروں کے حادثات میں تواتر کے ساتھ اصافہ دیکھنے میں آرہا ہے

The plane’s engine caught fire as soon as it took off in America

اپنا تبصرہ لکھیں