امریکا میں برفانی طوفان7 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

امریکہ میں برفانی طوفان سے سب سے زیادہ ریاست کنساس متاثر ہے. اس کے علاوہ میسوری، کینٹکی، ورجینیا، ویسٹ ورجینیا، آرکنساس اور نیو جرسی کے کچھ حصوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔میڈیا کے مطابق برفانی طوفان بلیئر ے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، 6 کروڑ سے زائد امریکی برفانی طوفان کی زد میں آگئ. سرکاری دفاتر اور اسکول بند ہیں.غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اس وقت سخت سرد موسم کا شکار ہے اور اس خاص موسمیاتی کیفیت جسے پولر ورٹیکس کہا جاتا ہے اس کی وجہ سے 30 سے زیادہ امریکی ریاستوں میں شدید ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔ طوفان بلیئرے نتیجے میں ہزاروں پروازیں پہلے ہی تاخیر کا شکار یا منسوخ ہوچکی ہیں جب کہ کئی سڑکیں منقطع اور اسکول بند ہیں۔سب سے خراب صورتحال ریاست کنساس میں ہے جہاں ہر کوئی محصور ہوکر رہ گیا ہے اس حوالے سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور مختلف ادارے پھنس کر رہ گئے اس لیے شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔رپورٹ کے مطابق امریکا کے موسمیاتی ادارے نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ اوہائیو سے لےکر واشنگٹن تک مختلف ریاستوں میں 6 سے 12 انچ تک برف پڑسکتی ہے برفباری کے باعث سردی کی شدت میں پہلے ہی اضافہ ہوگیا ہے جب کہ سخت سردی اور برفباری کی وجہ سے 6 امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی کی صورتحال کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں