امریکا میں سال نو کاجشن مناتے پندرہ افراد کوکچلنے والا سابق فوجی نکلا حملہ آور کی شناخت 42 سالہ شمس الدیں جبار کے نام سے ہوئی نیو آرلینز میں حملہ آورشمس الدین جبارپولیس سے مقابلے میں ماراگیا مقامی حکام کے مطابق ایک گاڑی سے ہجوم پر ہونے والے حملے میں اب تک 15 افراد ہلاک اور کم از کم 35 زخمی ہو چکے ہیں.واضح رہے کہ یہ حملہ ایک فورڈ پک اپ ٹرک کی مدد سے نیو اورلینز کے فرنچ کوارٹر پر واقع بوربن سٹریٹ میں کیا گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کا فورڈ 150 لائٹننگ ٹرک پہلے ایک پولیس کی گاڑی سے بچتا ہوا ہجوم پر چڑھ دوڑا۔حکام کے مطابق شمس الدین اسلحہ سے لیس تھا اور اس نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی جس سے دو افسران زخمی ہوئے۔ بعد میں پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ملزم کی گاڑی سے اسلحہ،بارودی ڈیوائس اورداعش کاجھنڈا بھی برآمد ہوا ۔ایف بی اے کے مطابق ملزم امریکی شہری اور افغانستان میں بھی تعینات رہ چکا تھا۔ امریکا نے واقعہ دہشت گردی قراردے دیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا واقعہ قابل نفرت اور گھناؤنا فعل ہے ۔قوم پر کوئی حملہ برداشت نہیں کریں گے 