امریکا میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا. 25 کروڑ مکھیاں آزاد

امریکا میں شہد کی مکھیاں لے جانے والا ایک ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں 25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد ہوگئیں۔ امریکی حکام کے مطابق ٹرک میں شہد کی مکھیوں کے 30 ہزار کلوگرام سے زائد چھتے دوسری جگہ منتقل کیے جارہے تھے۔ٹرک صبح 4 بجے کے قریب کینیڈین سرحد کے نزدیک لیندن کے علاقے میں ایک تنگ موڑ کاٹتے ہوئے اُلٹ گیا جس سے اس میں موجود 70,000 پاؤنڈ یعنی تقریباً 32,000 کلوگرام کے شہد کے چھتے سڑک پر بکھر گئے۔واٹکم کاؤنٹی شیرف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ 25 کروڑ مکھیاں اب آزاد ہیں ممکنہ جھُرمٹ اور حملے کے پیش نظر علاقے سے دور رہیں۔ عوام کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی اور پولیس اہلکاروں کو بعض اوقات اپنی گاڑیوں میں چھپنا پڑا تاکہ وہ ڈنگ سے بچ سکیں۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماہرین اور شہد کی مکھیاں پالنے والے افراد شہد کی مکھیوں کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور امید ہے کہ شہد کی مکھیاں جلد اپنے چھتوں کے پاس لوٹ آئیں گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ 2015 میں بھی 1 کروڑ 40 لاکھ مکھیاں سیئٹل کے قریب ایک حادثے کے بعد آزاد ہو گئی تھیں۔

Truck full of bees overturns in America. 250 million bees set free

اپنا تبصرہ لکھیں