امریکا میں‌ ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ

امریکا آنے والوں کے لیے نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ کر دیا گیا۔امریکا میں امیگریشن پالیسیوں کے حوالے سے جولائی 2025 میں ایک نیا اور سخت ترین موڑ سامنے آیا ہے جس میں امریکا میں داخلے کے خواہشمند افراد، گرین کارڈ ہولڈرز اور ویزا رکھنے والے سب کے لیے امیگریشن محکمے نے ایک انتباہی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا آنا اور یہاں رہنا ایک اعزاز ہے نہ کہ حق اگر آپ دہشتگردی کی حمایت کرتے ہیں تشدد کی ترغیب دیتے ہیں یا کسی ایسی سرگرمی میں شریک ہوتے ہیں تو آپ امریکا میں رہنے کے اہل نہیں رہیں گے۔یہ وارننگ ایسے وقت میں آئی جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی مدت صدارت میں امیگریشن کے خلاف سخت ترین کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ وہ لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے نکال دے گی وائٹ ہاؤس کے مطابق ملک میں غیرقانونی طور پر رہنے والا ہر شخص مجرم ہے لیکن یہ کارروائی صرف غیرقانونی تارکین وطن تک محدود نہیں بلکہ ایسے افراد بھی زد میں آ گئے ہیں جن کے پاس درست ویزے یا گرین کارڈز ہیں۔ٹرمپ حکومت نے یونیورسٹیوں میں حماس کی حمایت کے الزام میں غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا عمل بھی تیز کر دیا ہے، اس میں کیمپس مظاہروں میں شرکت، فلائرز کی تقسیم جیسے اقدامات شامل ہیں۔

New law to cancel visas and green cards implemented in the US

اپنا تبصرہ لکھیں