امریکا میں ایئر ایمبولینس گر کر تباہ. مریضہ اور ماں سمیت 6 افراد ہلاک

امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں شاپنگ مال کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں اڑان بھرنے کے فوری بعد ایئر ایمبولینس کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا. جس میں ایک مریض بچی، اس کی والدہ اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک شاپنگ مال کے قریب گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آیا۔ میکسیکو میں قائم امریکی لائسنس یافتہ جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس نے بتایا کہ اس کا طیارہ عملے کے 4 ارکان، ایک مریض بچی اور اس کی والدہ کے ساتھ گر کر تباہ ہوا.مقامی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کر سکے کہ طیارہ شہر کے گنجان آباد علاقے سے ٹکرانے کے بعد زمین پر کتنے افراد ہلاک ہوئے ہوں گے.حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچیں اور ریسکیو کارروائی شروع کردی۔ تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں، تاہم حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ میکسیکو کی حکومت کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار تمام افراد میکسیکو کے شہری تھے۔واضح رہے کہ جمعرات کو بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا، طیارے اور ہیلی کاپٹر میں موجود تمام 67 افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے جبکہ ڈی سی فائر چیف کا کہنا ہے کہ ابھی تک 41 لاشوں کی باقیات نکالی جاچکی ہیں، 28 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں