امریکا نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی ٹریول ایجنسیوں پر پابندی عائد کردی

امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ٹریول ایجنسیوں پر ویزہ پابندیوں کا اعلان کردیا۔امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارت میں موجود ایسے ٹریول ایجنسیوں کے مالکان، ایگزیکٹوز، اور سینئر عہدیداران پر ویزا پابندیاں عائد کی گئی ہیں جو جان بوجھ کر غیر قانونی طور پر لوگوں کو امریکا بھیجنے میں ملوث ہیں۔ترجمان کے مطابق ٹریول ایجنٹ جان بوجھ کر غیر قانونی امیگریشن میں سہولت کاری کے مرتکب پائے گئے۔محکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ میں موجود بھارتی مشن کے قونصلر افیئرز اور ڈپلومیٹک سیکیورٹی سروس روزانہ کی بنیاد پر امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں ان عناصر کی شناخت اور کارروائیوں میں مصروف ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایسے افراد کے خلاف بھی ویزہ پابندیاں عائد کی جائیں گی جو بظاہر ویزہ ویور پروگرام کے اہل ہیں مگر غیر قانونی امیگریشن میں سہولت کاری کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ہم ٹریول ایجنسیوں کے مالکان، ایگزیکٹوز، اور سینئر عہدیداران پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کے اقدامات جاری رکھیں گے، تاکہ غیر قانونی امیگریشن کے نیٹ ورکس کو ختم کیا جا سکے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت خصوصاً اُن افراد پر پابندی لگانا ہے جو انسانی اسمگلنگ یا اس میں سہولت کاری میں ملوث ہیں۔

US bans Indian travel agencies involved in human trafficking

اپنا تبصرہ لکھیں