امریکا نے شادی شدہ جوڑوں کیلئے گرین کارڈ قوانین مزید سخت

امریکہ میں امیگریشن کے ذمہ دار ادارے یو ایس سی آئی ایس نے فیملی بیسڈ امیگرنٹ ویزہ پٹیشنز خصوصاً شادی پر مبنی گرین کارڈ درخواستوں کی جانچ پڑتال سخت کرنے کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔ ان کا مقصد جعلی شادیوں اور غلط دعووں کو روکنا ہے تاکہ صرف حقیقی اور قانونی رشتے ہی گرین کارڈ کی منظوری حاصل کر سکیں۔یو ایس سی آئی ایس کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اب فیملی بیسڈ امیگریشن پٹیشنز کے لیے اہلیت کی سخت جانچ اور درخواست کے جائزے کے عمل میں بہتری، مضبوط دستاویزی ثبوت کی شرط، جیسے شادی کے بعد کی تصویریں، مشترکہ مالی حسابات، اور دوستوں یا رشتہ داروں کے حلف نامے بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انٹرویوز لازمی ہوں گےجن میں میاں بیوی کے تعلق کی حقیقت کا جائزہ لیا جائے . اگر کوئی امریکی شہری کسی غیر ملکی شوہر یا بیوی کو اسپانسر کر رہا ہے تو اب انہیں تعلق کی اصلیت ثابت کرنے کے لیے ٹھوس ثبوت دینا ہوں گے۔ اس میں بینک اکاؤنٹ، بلز، رہائش کے مشترکہ ثبوت، تصاویر، اور قریبی افراد کی طرف سے تصدیقی خطوط شامل ہیں۔یہ نئی پالیسی یو ایس سی آئی ایس کی فیملی بیسڈ امیگرنٹس نامی سیکشن میں شامل کی گئی ہے اور یکم اگست سے نافذ العمل ہوچکی ہے۔ یہ تمام جاری اور نئی درخواستوں پر لاگو ہوگی۔نئی پالیسی ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب کئی جعلی شادیوں کے کیس منظر عام پر آئے ہیں۔ حالیہ مثال میں ایک بھارتی شہری آکاش پرکاش مکوانا نے جعلی شادی کا اعتراف کیا

US tightens green card rules for married couples

اپنا تبصرہ لکھیں