غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 41 ممالک کے لئے سفری پابندیوں کو حتمی شکل دے دی ہے ان ممالک کو تین درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے .نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان کو اورنج کی کیٹیگری سے نکال کر یلو کیٹیگری میں شامل کردیا گیا ہے .امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان کو ویزہ پابندیوں سے بچنے کے لیے 60 روز کی مہلت مل گئی.پاکستان کو سفری پابندی کی تیسری کیٹگری میں رکھا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کو ساٹھ روز میں امریکی حکام کے سیکیورٹی خدشات دور کرنا ہوں گے۔اس سے قبل آنے والی اطلاعات میں پاکستان دوسری کیٹیگری میں شامل تھا جسمیں پاکستان پر سیاحتی اور امیگرنٹ ویزوں پر پابندی کا سامنا کرنا پڑتا .اب تیسری کیٹیگری میں پاکستان سمیت 26 ممالک شامل ہیں جن کو ساٹھ روز میں امریکی حکام کے سیکیورٹی خدشات دور کرنا ہوں گے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے حاصل کردہ ایک میمو میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ اقدامات کا مقصد امریکا میں داخل ہونے والے غیر ملکی شہریوں کی اسکریننگ کے طریقہ کار کو مزید سخت بنانا ہے۔رپورٹس کے مطابق 41 ممالک کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے گروپ میں افغانستان، ایران اور شام سمیت دس ممالک شامل ہیں جن پر مکمل سفری پابندیا ں عائد کئے جانے کا امکان ہے .جبکہ دوسرے گروپ میں پانچ ممالک شامل ہیں جن میں اریٹیریا، ہیٹی، لاؤس، میانمار اور جنوبی سوڈان شامل ہیں . دوسرے گروپ میں شامل ممالک کو جزوی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔