امریکا کا ویزوں کیلئے 15 ہزار ڈالر تک کے بانڈ جمع کرانے کی شرط عائد کرنے کا عندیہ

امریکا نے کچھ سیاحتی اور کاروباری ویزوں کے لیے ایک پائلٹ پروگرام کے تحت 15 ہزار ڈالر تک کے بانڈز بطور ضمانت جمع کرانے کی شرط عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے یہ اقدام ان غیر ملکیوں کے خلاف سختی کے لیے کیا جا رہا ہے جو ویزا ختم ہونے کے بعد بھی امریکا میں قیام کرتے ہیں۔حکومتی نوٹس کے مطابق اس پروگرام کے تحت امریکی قونصل افسران کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ان ممالک سے آنے والے افراد پر بانڈز جمع کرانے کی پابندی عائد کریں جہاں ویزا کی میعاد گزرجانے کے بعد رکنے کی شرح زیادہ ہے۔یہ نیا ویزا پروگرام 20 اگست سے نافذ العمل ہوگا اور تقریباً ایک سال تک جاری رہے گا قونصل افسران کے پاس ایسے ویزا درخواست دہندگان کے لیے تین بانڈ آپشن ہوں گے پانچ ہزار، 10 ہزار اور 15 ہزار ڈالر، لیکن عام طور پر ان سے توقع کی جائے گی کہ وہ کم از کم 10 ہزار ڈالر کا بانڈ لیں۔نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بانڈز جمع کرانے کی شرط ان افراد پر بھی لاگو کیے جا سکتے ہیں جو ایسے ممالک سے آتے ہیں جہاں جانچ پڑتال کی معلومات ناکافی سمجھی جاتی ہیں۔ایک ایسا ہی پائلٹ پروگرام نومبر 2020 میں ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت کے آخری مہینوں میں شروع کیا گیا تھا لیکن کووڈ-19 کے باعث عالمی سفر میں کمی کے باعث اسے مکمل طور پر نافذ نہیں کیا جا سکا بہت سے ممالک جن پر ٹرمپ نے سفری پابندی عائد کی تھی ویزا اووراسٹے کی شرح میں بھی شامل ہیں جن میں چاڈ، اریٹریا، ہیٹی، میانمار اور یمن شامل ہیں۔ جبکہ افریقا کے کئی ممالک جیسے برونڈی، جیبوتی اور ٹوگو میں بھی ویزا اووراسٹے کی شرح بلند رہی ہے

US hints at imposing bond requirement of up to $15,000 for visas

اپنا تبصرہ لکھیں