وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب میں ہتھیاروں کی خریداری کا 142 بلین ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا ہے جو دونوں ملکوں کی تاریخ میں پہلا بڑا معاہدہ ہے۔اس معاہدے کے تحت امریکہ سعودی عرب کو ایک درجن سے زائد امریکی کمپنیوں کی تیار کردہ جدید جنگی آلات اور سروسز فراہم کرے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں ایک تقریب کے دوران توانائی، معدنیات اور دفاع کے شعبوں میں اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے۔اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران ٹرمپ ایک سرمایہ کاری فورم سے خطاب کریں گے اور خلیج تعاون کونسل کے اراکین کے اجلاس میں شرکت کریں گے یہ کونسل بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مشتمل ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ اس خطے میں تاریخی واپسی کے خواہشمند ہیں
