امریکہ سے رقم بھیجنے پر پانچ فیصد ٹیکس کا بل منظور

امریکی ایوان نمائندگان کی بجٹ کمیٹی نے اتوار کی رات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ بل ون بِگ بیوٹی فل بل ایکٹ کو معمولی اکثریت سے منظور کر لیا. جس کے تحت امریکی شہریوں کے علاوہ اپنے ملک رقم بھیجنے والوں کو پانچ فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا .اب یہ قانون سازی اب ایوان میں حتمی ووٹنگ کے لیے پیش کی جائے گی.اس قانون کے مطابق امریکہ میں مقیم وہ تمام غیر شہری جن میں H-1B ویزا ہولڈرز، گرین کارڈ ہولڈرز اور دیگر نان امیگرنٹ ویزا رکھنے والے افراد شامل ہیں جب بھی وہ بیرونِ ملک رقم بھیجیں گے تو کل رقم پر 5 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔اس مجوزہ ٹیکس کے لیے کوئی کم از کم حد مقرر نہیں کی گئی یعنی چھوٹی سے چھوٹی ترسیلات پر بھی یہ قانون لاگو ہوگا۔بل میں وضاحت کی گئی ہے کہ صرف تصدیق شدہ امریکی شہریوں کو اس ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا. یہ ٹیکس صرف ترسیلاتِ زر تک محدود نہیں بلکہ سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدن اور اسٹاک آپشنز کے منافع پر بھی لاگو ہوگا اس قانون سازی سے لاکھوں بھارتیوں کو مالی جھٹکا لگنے کا امکان ہے۔امریکی مردم شماری اور بھارتی مالیاتی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں مقیم 45 لاکھ بھارتی نژاد افراد میں سے 32 لاکھ کے قریب غیر مقیم بھارتی ہیں جو اپنے وطن رقم بھیجتے ہیں.سال 2023-24 میں بھارت کو موصول ہونے والی مجموعی ترسیلات 118.7 ارب ڈالر تھیں، جن میں سے 28 فیصد یعنی 32 ارب ڈالر صرف امریکہ سے آئے۔ اگر یہ قانون نافذ ہو جاتا ہے تو بھارتی کمیونٹی کو صرف اس ٹیکس کی مد میں سالانہ 1.6 ارب ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔

Bill to impose 5% tax on remittances from US approved

اپنا تبصرہ لکھیں