امریکا کی یونائیٹڈ ائیرلائنز کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی جس کے باعث طیارہ کو اڑنے کے ساتھ ہی لینڈ کروانا پڑا۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور ائیر ٹریفک کنٹرول کی ریکارڈنگز کے مطابق فلائٹ یو اے 2325 نے ڈینور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور اس نے ایڈمنٹن جانا تھا جب اچانک اس کے انجن میں آگ لگ گئی۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے کے انجن میں آگ لگنے کا سبب ایک خرگوش بنا جو ٹیک آف کرنے سے قبل رن وے پر موجود تھا اور وہ جہاز کے انجن میں گُھس کے بیٹھ گیا۔ نیو یارک پوسٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول لائیو کی آڈیو بھی جاری کی ہے جس میں جہاز کا عملہ انجن میں لگنے والی آگ کے معائنے کے لیے کہہ رہا ہے جب کہ پائلٹ بتاتا ہے کہ یہ خرگوش کے ٹکرانے کی وجہ سے لگی۔ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد مسافروں میں سے ایک نے بتایا کہ انہوں نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی جب خرگوش انجن سے ٹکرایا، اس کے بعد جب طیارے ے اڑان بھری تو اس میں سے آواز آئی۔مسافر نے بتایا کہ چند لمحوں میں انجن سے دھواں نکل رہا تھا اس کے پیچھے ایک بڑا آگ کا گولا تھا پھر جہاز میں موجود ہر شخص گھبرانے لگا۔جاری کی جانے والی آڈیو کے مطابق ائیرپورٹ ٹریفک کنٹرول ریڈیو پر کہہ ریا ہے یونائیٹڈ 2325 ایسا لگتا ہے کہ آپ کے انجن سے کوئی چیز ٹکرائی ہے اور اس سے شعلے نکل رہے ہیں جس پر جہاز کے عملے کا ایک رکن جواب دیتا ہے کہ ہمیں لگتا ہے کہ ہم نے اپنا ایک انجن کھو دیا ہے ۔ پائلٹ کی آواز آتی ہے کہ خرگوش نے انجن نمبر دو کو ہٹ کیا ہے اور یہ اسی کی وجہ سے ہواتاہم طیارے نے 153 مسافروں اور عملے کے 6 ارکان کے ساتھ ڈینور میں بحفاظت ایجرجنسی لینڈنگ کی۔ 