امریکہ میں دوران پرواز طیارے کی چھت کے پینل گر پڑے

امریکہ میں ایوی ایشن کی دنیا ایک اور حیرت انگیز واقعے رونما ہوا جس میں اٹلانٹا سے شکاگو جانے والی ڈیلٹا ایئر لائن کی پرواز میں دورانِ پرواز اچانک طیارے کی چھت کے پینل گر گئے ۔ مسافروں کو اپنی جان بچانے کے لیے چھت کو اپنے ہاتھوں سے تھامنا پڑا تاکہ وہ مکمل طور پر نہ گر جائے۔اٹینڈنٹس نے ڈکٹ ٹیپ سے اسے ٹھیک کیا تاہم کافی دیر تک مسافروں کو ہی اسے سہارا دینا پڑا۔ڈیلٹا ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ بوئنگ 717 طیارے کی اندرونی پینل کو دوبارہ اپنی جگہ پر لگا دیا گیا تھا تاکہ مسافروں کو مزید اس کو تھامنے کی ضرورت نہ پڑے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے صارفین کی صبر و تحمل اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں.ترجمان نے مزید بتایا کہ متاثرہ مسافروں کو تقریباً دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد متبادل جہاز سے شکاگو روانہ کیا گیا۔ اور وہ تاخیر پر معذرت خواہ ہیں۔اس واقعے کی ویڈیو ٹک ٹاک پرلوکاس مائیکل پینے نے شیئر کی جسے 1.95 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔لوکاس مائیکل پینے نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ان کا دوست اس ڈیلٹا فلائٹ پر تھا جب جہاز کی چھت نیچے گر گئی.سوشل میڈیا صارفین اور پرواز میں موجود افراد نے ڈیلٹا ایئر لائن پر سخت تنقید کی۔یہ حالیہ واقعہ ایوی ایشن کے بڑھتے ہوئے مسائل کی نشاندہی کرتا ہے جن سے مسافر عدم تحفظ کا شکار ہو رہے ہیں۔ ڈیلٹا ایئر لائن پر دباؤ ہے کہ وہ مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرے، اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کرے۔

Plane roof panels collapse during flight in US

اپنا تبصرہ لکھیں