امریکہ میں طیارے حادثے تھم نہ سکے:طیارہ پھسل کر دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا ایک شخص ہلاک

امریکا میں ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ریاست ایریزونا میں لینڈنگ کے دوران نجی طیارہ رن وے سے پھسل گیا۔ لیئر جیٹ طیارہ رن وے سے اتر کر پارک کیے گئے گلف اسٹریم طیارے سے ٹکرا گیا۔کریش لینڈنگ کرنے والے طیارے سے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ طیارہ امریکی گلوکار ونس نیل کا تھا جو مشہور امریکی بینڈ موٹلی کریو کےرکن ہیں خوش قسمتی سے امریکی گلوکار ونس نیل اپنے طیارے میں موجود نہیں تھے۔حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جن میں 2 سے حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ دونوں طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔ حکام حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

Plane accidents in the United States could not stop: a plane skidded and collided with another plane, one person was killed

اپنا تبصرہ لکھیں