امریکہ میں چور ٹرک سے ایک لاکھ انڈے چرا کر لے گئے

امریکی میڈیا کے مطابق فرینکلین کاؤنٹی سے چور ایک لاکھ انڈوں کو ایک ٹرک سے چرا کر لے گئے۔حکام کے مطابق چوری کیے گئے انڈوں کی مالیت 40 ہزار ڈالرز کے قریب ہے.امریکا میں آج کل برڈ فلو کے پھیلاؤ اور قیمتوں میں اضافے کے باعث انڈوں کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے اور وہ کافی قیمتی ہوگئے ہیں۔یہ انڈے ایک کمپنی کے فارم کے تھے اور اس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چوری کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے اور ہم مقامی حکام کی تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں انڈوں سے جڑی صنعت کو حالیہ مہینوں میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کے باعث بحران کا سامنا ہے.برڈ فلو کے باعث لاکھوں مرغیاں ہلاک ہوگئیں جسکے باعث انڈوں کی رسد میں کمی آئی اور قیمتوں میں اضافہ ہوا۔بیان میں بتایا گیا کہ ہم اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اس معاملے کو جلد از جل حل کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں