امریکہ میں گھر کی گھنٹی بجا کر بھاگنے والے بچے کو مالک نے گولی مار دی

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ایک 11 سالہ لڑکا محض ایک پرینک کھیلتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ہفتہ کی رات تقریباً گیارہ بجے شہر کے مشرقی حصے ریسین اسٹریٹ پر کچھ بچے گھروں کی گھنٹی بجا کر بھاگنے کا کھیل کھیل رہے تھے۔ اسی دوران ایک مکان سے 42 سالہ شخص باہر نکلا اور فائرنگ شروع کر دی۔ بچے جان بچانے کے لیے بھاگ گئے مگر ایک لڑکا اس گولی کی زد میں آگیا.زخمی بچے کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن شدید زخموں کے باعث وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا . تلاشی کے دوران اس کے گھر سے متعدد ہتھیار جن میں رائفلیں اور ہینڈ گنز شامل تھیں برآمد کیے گئے۔پولیس کے مطابق ملزم نے رضاکارانہ طور پر خود کو پولیس کے حوالے کیا.

امریکہ میں گھر کی گھنٹی بجا کر بھاگنے والے بچے کو مالک نے گولی مار دی

اپنا تبصرہ لکھیں