امریکہ واپس آگیا ہے، صدر ٹرمپ کا کانگریس کے مشترکہ اجلاسسے طویل ترین خطاب

صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلا خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پھر سے میدان میں آ گیا ہے میری قیادت میں امریکا ناقابل تسخیر ہے ہم نے ڈیڑھ ماہ میں جتنا کام کیا اتنا دیگر نے 4 سالوں میں کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت نے صرف 43 دن میں وہ کامیابیاں حاصل کی ہیں جو پچھلی حکومتیں چار یا آٹھ سال میں بھی حاصل نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیوں کا آغاز ہے اور امریکی ترقی کی رفتار بحال ہو چکی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معیشت کی بحالی میری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے جوبائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر تھے انہوں نے انڈوں تک کی قیمت لوگوں کی قوت خرید سے باہر کردی تھی۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت افراطِ زر کو کم کرے گی اور معیشت کی بحالی کو اولین ترجیح دے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے توانائی کی قیمتوں میں کمی کی ہے مزید پاور پلانٹ کھول رہے ہیں اسی لیے نیشنل انرجی ایمرجنسی نافذ کی ہے۔ پچھلی انتظامیہ سے ہمیں معاشی تباہی اور افراط ذر کا ڈرائونا خواب ملا تھا ڈیموکریٹ کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں مل کر امریکا کو عظیم بنائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی رقم کا زیاں روکنے کے لیے انہوں نے ڈوج شعبہ بنایا معدنیات کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے تاریخی اقدامات کریں گے .انہوں نے کہا کہ وقت آچکاہےکہ ہلاکتوں اور جنگ کوختم کیا جائے امریکی عوام کاپیسہ امدادکےنام پرضائع کیاگیا.انہوں نے کہا کہ غیرقانونی طورپرامریکامیں داخل ہونےوالوں نےملک کانقشہ تبدیل کردیا ہے غیرقانونی طورپرملک میں داخل ہونےوالوں کو واپس ان کے ممالک بھیج رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بائیڈن کی اوپن بارڈر پالیسی تھی ہم غیر قانونی امیگرینٹس کو نکالیں گے غیر قانونی امیگرینٹس کے خلاف امریکی تاریخ کا سخت ترین کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ دنیابھر کے ممالک نے ہمیں ماضی میں کئی دہائیوں تک لوٹا ہے ڈبلیو ایچ اوکرپٹ ترین ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایلون مسک اوران کی ٹیم نےاربوں ڈالرکافراڈ پکڑا ہم وہ پیسہ واپس لاکرمہنگائی کوکم کرنے پر خرچ کر ینگ گولڈ کارڈ جلد پیش کردیا جائے گا جو قیمت ادا کرےگا اس کوامریکا کی شہریت دی جائے گی۔ 5 ملین ڈالر سے گولڈ کارڈ جاری کریں گے جو گرین کارڈ سے بہتر ہو گا اپنا قرض گولڈ کارڈ لینے والوں کی رقم سے اتاریں گے. انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی راہ میں حائل بیوروکریٹ کو نکال دیں گے۔صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا،ڈیموکریٹک رکن کانگریس آل گرین کی جانب سےسخت احتجاج کیا گیا جس پر انہیں کانگریس سے نکال دیا گیا۔

America is back, President Trump delivers longest address to a joint session of Congress

اپنا تبصرہ لکھیں