امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ جارحانہ انداز میں چینی طلباء کے ویزے منسوخ کرنے کا عمل شروع کرنے جا رہا ہے.مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ویزہ منسوخی اُن چینی طلباء پر لاگو ہوں گی جن کے تعلقات چینی کمیونسٹ پارٹی سے ہوں یا جو اہم علمی شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہوں۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی طلبا کے لیے ویزے کے معیار میں بھی ترمیم کریں گے آئندہ چین اور ہانگ کانگ سے آنے والی ویزا درخواستوں کی کڑی جانچ ہوگی۔2024 میں چین امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد کے لحاظ سے بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر تھا۔اس اعلان سے ایک روز قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں کو ہدایت دی کہ وہ طلباء کے ویزا انٹرویوز کی شیڈولنگ روک دیں، کیونکہ انتظامیہ سوشل میڈیا پروفائلز کی مزید سخت جانچ پڑتال پر غور کر رہی ہے۔
