امریکی انتخابات میں اس مرتبہ مسلم امیدواروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے. امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں اس سال ہونے والے الیکشن میں سینکڑوں مسلم امیدوار وفاقی، ریاستی اور مقامی سطحوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ امریکہ میں مسلمانوں کی کل آباری پینتیس لاکھ ہے۔کیئر تنظیم کے مطابق رواں سال مسلم منتخب نمائندوں کی تعداد ڈھائی سو سے بھی زیادہ ہو جا ئے گی۔مسلمانوں کی امریکی سیاست میں زیادہ سے زیادہ شرکت کا آغاز دوہزار اٹھارہ سے ہوا جب الہان عمر اور رشیدہ طلیب امریکی کانگریس میں منتخب ہونے والی پہلی مسلمان نمائندہ بنیں سال دوہزار اکیس میں بو سٹن اور نیو یارک سٹی کونسل نے اپنے پہلے مسلمان ارکان کا انتخاب کیا۔ جس کے بعد ریاست مشی گن کے شہر ڈیئر بورن میں بھی پہلے مسلم میئر کا انتخاب ہوا