امریکی جج کا وائس آف امریکا کی فنڈنگ بحال کرنے کا حکم

امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو وائس آف امریکا اور امریکی مالی اعانت سے چلنے والے دیگر ذرائع ابلاغ کی فنڈنگ بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ادارے اچانک بند کرکے قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج رائس لیمبرتھ نے لکھا کہ کری لیک اور ڈونلڈ ٹرمپ کے دیگر حکام ممکنہ طور پر متعدد وفاقی قوانین کی براہ راست خلاف ورزی کر رہے ہیں جج رائس لیمبرتھ نے لکھا کہ امریکی ایجنسی فار گلوبل میڈیا جو ٹیکس دہندگان کی مالی اعانت سے چلنے والے میڈیا کی نگرانی کرتی ہے کو قانون کے مطابق اپنے مختلف آؤٹ لیٹس میں 5 فیصد یا اس سے بھی کم رقم ری ڈائریکٹ کرنے کی اجازت ہے۔ واشنگٹن میں وفاقی جج نے اداروں کے ملازمین کی ابتدائی حکم امتناع کی درخواست منظور کرلی یہ ایک عارضی حکم ہے کیونکہ عدالت قانونی چیلنج کا زیادہ گہرائی سے جائزہ لے رہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 مارچ کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا جس میں وائس آف امریکا سمیت کئی اداروں کو ختم کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

US judge orders Voice of America funding to be restored

اپنا تبصرہ لکھیں