امریکا کی ایف بی آئی نے ملواکی کاؤنٹی کی سرکٹ جج کو گرفتار کرنے کے کچھ گھنٹے بعد رہا کردیا۔ واضح رہے کہ جج ہانا ڈوگن پر ایک غیر دستاویزی تارک وطن کو گرفتاری سے بچانے کا الزام لگایا گیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ملواکی کاؤنٹی کی سرکٹ جج ہانا ڈوگن کو گرفتاری کےکچھ گھنٹے بعد رہا کردیا گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے مجرمانہ شکایت میں کہا کہ ملواکی کاؤنٹی سرکٹ جج ہنا ڈوگن نے امیگریشن ایجنٹوں کو روکا، جو 18 اپریل کو عدالتی وارنٹ کے بغیر اس شخص کو گرفتار کرنے عدالت کے باہر آئے تھے اور جج نے اسے جیوری کے دروازے سے باہر نکلنے کی اجازت دے کر گرفتاری سے بچنے میں مدد کرنے کی کوشش کی تھی۔ ایجنٹوں نے ایڈورڈو فلورس روئز نامی شخص کو عدالت کے باہر سے اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب وہ اپنے وکیل کے ساتھ جا رہا تھا۔ گرفتار کی گئی جج ہنا ڈوگن ملواکی کی ایک وفاقی عدالت میں مختصر وقت کے لیے پیش ہوئیں تاکہ سرکاری کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے اور گرفتاری کو روکنے کے لیے ایک شخص کو چھپانے کے الزامات کا سامنا کرسکیں۔تاہم انہیں رہا کر دیا گیا.ان کی پیشی کے دوران عدالت کے باہر ایک ہجوم جمع ہو گیا جو نعرے لگا رہا تھا کہ جج کو رہا کرو .ڈوگن بغیر کسی تبصرہ کے عدالت کے دروازے سے باہر نکل گئیں۔
