امریکی حملوں کے بعد تابکاری میں اضافہ نہیں ہوا .عالمی جوہری ادارہ.سعودی عرب کی بھی تصدیق

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد تابکاری کی سطح میں اضافہ نہیں ہوا۔جبکہ سعودی عرب کی ایٹمی ریگولیٹری کمیشن کا بھی کہنا ہے کہ ایران پر امریکی حملوں کے بعد تابکاری کے شواہد نہیں ملے۔اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر کیے گئے فضائی حملوں کے بعد فردو سمیت کسی مقام پر تابکاری کی سطح میں اضافے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ایران کی جوہری تنصیبات بشمول فردو، نتنز اور اصفہان پر حالیہ امریکی حملوں کے بعد آف سائٹ تابکاری کی سطح میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا۔ ہدف بنائے گئے مقامات کے باہر تابکاری کی سطح معمول کے مطابق ہے۔آئی اے ای اے کی تازہ تصدیق نے ان خدشات کو وقتی طور پر ختم کر دیا ہے کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں تابکاری پھیل سکتی تھی جو نہ صرف ایران بلکہ خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی تھی۔ اسی طرح سعودی ایٹمی ریگولیٹری کمیشن کے مطابق سعودی عرب اور ہمسایہ ممالک میں تابکاری کے اثرات نہیں محسوس کئے گئے۔ اس سلسلے میں ایرانی میڈیا کے مطابق تینوں جوہری مقامات کو کچھ دن قبل خالی کرایا گیا تھاایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بڑا دھچکا نہیں لگا کیونکہ مواد پہلے ہی نکال لیا گیا تھا۔

Radiation did not increase after US attacks. International Atomic Energy Agency. Saudi Arabia also confirms.

اپنا تبصرہ لکھیں