امریکی حکومت نے غیر ملکی امداد بند کرنے کا اعلان کردیا

امریکی حکومت نے مالی اعانت فراہم کی جانے والی تمام امریکی غیر ملکی امداد کو نظرثانی کے لیے روک دیاامریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے محکمہ خارجہ اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ کی یا اس کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی جانے والی تمام امریکی غیر ملکی امداد کو نظرثانی کے لیے روک دیا جس کی وجہ سے پاکستان سمیت کئی ممالک کے متعدد منصوبے متاثر ہوں گے۔امریکی اقدام سےپاکستان میں توانائی سیکٹر میں پانچ منصوبوں پر کام ٹھپ ہو گیا۔اقتصادی نمو سے متعلق چار اور زراعت کے شعبے میں پانچ پروگرامز متاثر ہوئے۔جمہوریت، انسانی حقوق اور گورننس سے متعلق بھی فنڈز عارضی طور پر روک دیئے گئے۔امریکا کے اس اقدام سے گورننس کے گیارہ، تعلیم کے چار اور صحت کے شعبے میں بھی چار پروگراموں پر اثر پڑےگا

اپنا تبصرہ لکھیں