امریکی ریاست الینوائے میں گاڑی عمارت میں گھس گئی . چار بچے ہلاک

امریکی ریاست الینوائے میں پیر کی سہ پہر ایک کار کے عمارت سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں چار بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے.یہ افسوس ناک واقعہ اسپرنگفیلڈ شہر کے قریب واقع قصبے چاتم میں پیش آیا .چاتم پولیس کے نائب سربراہ اسکاٹ ٹارٹر نے بتایا کہ پولیس کو پیر کی سہ پہر تقریباً تین بج کر 20 منٹ پر اطلاع ملی کہ ایک گاڑی نے عمارت کے باہر موجود تین بچوں کو ٹکر ماری جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے. بعد ازاں وہی گاڑی عمارت میں گھس گئی اور ایک اور شخص کو ٹکر ماری، پھر عمارت کی مخالف سمت سے باہر نکل گئی۔ریاست الینوائے کی پولیس ن ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں چار سے 18 سال کے درمیان تھی. پولیس کے مطابق کئی ر افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا کہ یہ حادثہ کسی تکنیکی خرابی کے باعث ہوا یا یہ دانستہ کارروائی تھی.پولیس کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور تنہا تھا اور اسے کسی قسم کی جسمانی چوٹ نہیں آئی۔ اسے طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

Car crashes into building in Illinois, US, killing four children

اپنا تبصرہ لکھیں