امریکی ریاست آئیڈاہو کے شہر کوردالن میں جھاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے پہنچنے والے فائر فائٹرز پر اچانک فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ کوٹینی کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ نوریس کے مطابق کم از کم ایک حملہ آور نے وہاں پہنچنے والی پولیس پر بھی جدید خودکار رائفلوں سے فائرنگ کی۔کاؤنٹی شیرف نےپریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ حملہ آورکی لاش جنگل سے مل گئی ہے اسلحہ بھی پاس ہی موجود تھاشہریوں کو اب کوئی خطرہ نہیں شہریوں کا گھروں میں رہنے کا حکم واپس لیا گیاممکنہ طور پر جنگل میں آگ بھی حملہ آور نے ہی بھڑکائی تھی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔کاؤنٹی شیرف کے مطابق حملے کے وقت فائر فائٹرز جنگل میں لگی آگ بجھانے میں مصروف تھے۔یہ واقعہ کن فیلڈ ماؤنٹین نیچرل ایریا میں پیش آیا جو کہ 24 ایکڑ پر محیط جنگلاتی علاقہ ہےجہاں ہائیکنگ اور بائیکنگ کے کئی ٹریکس موجود ہیں۔ درختوں کی گھنی چھاؤں اور پہاڑی زمین کی پیچیدگی نے امدادی کارروائیوں کو مزید دشوار بنا دیا ہے۔حکام کے مطابق اس دوران قریبی پہاڑی علاقے میں کئی ہائیکرز اور مقامی رہائشی پھنسے رہے۔
